ایبٹ آباد آپریشن : پاکستانی حکومت کو آگاہ نہیں کیا سیمور ہرش کی رپورٹ بے بنیاد ہے: وائٹ ہائوس

May 12, 2015

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وائٹ ہائوس نیشنل سکیورٹی نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے قتل سے متعلق امریکی صحافی سیمور ہرش کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق پاکستانی حکومت کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشن سے متعلق علم صرف چند امریکی سینئر حکام کو ہی تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلٹزر انعام یافتہ امریکی مصنف ہرش کی ساکھ پر امریکہ میں بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔ وہ بہت سے امریکی اخبارات میں بھی اپنی رپورٹس شائع کرانے کے قابل نہیں رہے۔ ان کے حالیہ دھماکے اور امریکی صدر اوباما کے ساتھ منسلک جھوٹ کی ڈور سے نہ صرف امریکہ بلکہ پاکستان میں بھی ہلچل پیدا ہوئی۔ پبلشرز کے مطابق ان کی رپورٹ صرف گمنام انفارمیشن کی بنیاد پر ہیں جو مضمون کی کریڈیبلٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ گارڈین کی رپورٹر لیسا او کارول لکھتی ہیں کہ ہرش کے خیالات بددیانتی پر مبنی ہیں کہ کیسے صحافت کو مشکل بنا دیا ہے۔ امریکی صحافی ڈینئیل گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ہرش عادی جھوٹے ہیں وہ گمنام ذرائع سے اطلاعات دیتے ہیں کسی کو بھی اس طریقے سے زیادہ دیر تک اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کوئی بھی صحافی اس قابل ہو سکتا ہے، ماہر جھوٹ بول سکتا ہے، جھوٹ سامنے نہیں لا سکتا لیکن میں جھوٹ کیلئے پاگل نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں