لاہور (آئی این پی) پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حد بندیوں کی لسٹیں آویزاں کرنے کی تاریخ میں 16 روز کی توسیع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن آف پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے الیکشن کمشن کے دفاتر نے 14 مئی کو حد بندیوں کی لسٹیں آویزاں کرنا تھی تاہم حکومت کی جانب سے اسکی تاریخ میں 16 روز کی توسیع کردی گئی ہے اب یکم جون 2015ء کو حد بندی کی لسٹیں آویزاں کی جائینگی۔