الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری خیبرپی کے کو طلب کرلیا

اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن نے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد فنڈز جاری کرنے پر چیف سیکرٹری خیبرپی کے کو طلب کرلیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن روزی خان نے شکایت کی ہے کہ خیبرپی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ضلع مردان میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں جوکہ پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔ الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری کے پی کے کو 14مئی صبح 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...