زرداری کی کیمرون اور 10 پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ کو کامیابی پر مبارکباد

May 12, 2015

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو کنزرویٹو پارٹی کی برطانوی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی ڈیوڈ کیمرون کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ عوام چاہتے ہیں کہ ڈیوڈ کیمرون ان کے وزیراعظم رہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کیمرون کی قیادت میں برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے 10 پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی پر انہیں بھی مبارکباد دی اور کہا کہ انکی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانیوں نے برطانیہ کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ان پاکستانیوں کی وجہ سے بھی پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزیدخبریں