پشاور (صباح نیوز) خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی 43954 نشستوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں سے 93231 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق 10291 کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں ۔کے پی کے میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ضلع کونسل وارڈ کی 978 نشستیں ہیں اسی طرح ٹائون اور تحصیل کی بھی 978 نشستیں ہیں ضلع کونسل کے لیے 7563 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں پر پارٹیوں کی طرف سے 1762 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے ہیں ٹائون کونسل اور یونین کونسل کے لیے 7843 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔