کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات حاجی علی مدد جتک نے سندھ کے سابقہ صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف سنیئر سول جج کے عدالت میں 20ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ موقف اختیار کیا ہے سابق وزیرداخلہ نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کے خلاف جو نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں وہ صدر کے منصب کی توہین ہے۔