بلوچستان اسمبلی: ایران سے بجلی فراہمی، مشیر خزانہ پر حملے کیخلاف قراردادیں منظور

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں ایران سے بجلی کی فراہمی کے متعلق مشترکہ قرارداد اکثریت رائے سے جبکہ خالد لانگو پر حملے کیخلاف تحریک التوا دو گھنٹے کیلئے منظور کرلی۔ لیاقت آغا نے تحریک التوا میں کہا کہ گزشتہ روز قلات میں نامعلوم افراد نے صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے قافلے پر حملہ کیا جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ حاجی اسلام نے کہا کہ معاشی بدحالی اور بیروزگاری کی وجہ سے ایرانی بجلی کو ملکی بجلی کے نرخ میں ادائیگی لوگوں کی قوتِ خرید سے باہر ہے۔ غلام دستگیر بادینی نے قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ مکران کے علاقے میں ایرانی بجلی کی فراہمی کو ایرانی حکومت کے ریٹ پر دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...