کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت نے مچھ جیل میں پھانسی کے تین قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تینوں قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں قیدیوں کی پھانسی کی تاریخ آج مقرر کی جائیگی جبکہ ڈیتھ وارنٹ پر 7 روز میں عملدرآمد ہوگا، مجرموں میں علی گل، اختر محمد اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔
صدر نے پھانسی کے 3 قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی، بلیک وارنٹ جاری، 7 روز میں عملدرآمد ہوگا
May 12, 2015