ہیلی کاپٹر حادثہ میں بچ جانے کا یقین نہیں آتا‘ یہ معجزہ تھا:سفیر رومانیہ

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نے کہا ہے کہ میں اس بدقسمتی ہیلی کاپٹر میں موجود تھا جو حادثہ کا شکار ہوا لیکن خدا نے مجھے بچا لیا اور مجھے نئی زندگی عطا کی۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے بتایا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ وہ اس حادثے میں بچ گئے ہیں یہ ایک معجزہ تھا۔ رومانیہ کے سفیر نے بتایا کہ وہ ہر طرح کی چوٹوں سے محفوظ رہے‘ انہیں حادثہ کے بعد تھوڑی دیر کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تھا‘ جہاں ابتدائی طور پر معائنہ کیا گیا لیکن مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ سفیر نے بتایا کہ حادثہ میں میرا پرس‘عینک اور موبائل کھو گیا ہے، مجھے ایک دوست نے آج موبائل دیدیا ہے، میرا شناختی کارڈ بھی حادثہ میں کھو گیا ہے۔ رومانیہ کے سفیر سے پوچھا گیا کہ کیا انکے عزیزوں نے حادثے کے بعد ان سے رابطہ کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد تو میرے پاس موبائل نہیں تھا لیکن جب ہفتہ کے روز میں واپس اسلام آباد آیا تو میں نے اپنے سفارتخانہ سے فون کر کے اپنی بیگم اور دوسرے عزیزوں سے بات کی‘خدا کو ہیلی کاپٹر حادثہ میں بچ جانے والے مصر کے سفیر نے کہا ہے کہ حادثے میں میرا بچنا خدا کو منظور تھا۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچانے والا خدا ہے‘ میرے کئی اقتصادی میں جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد ہمیں اہل خانہ سے بات چیت کے لئے فون کی سہولت فراہم کی گئی تھی ہم نے اپنے گھر والوں کو فوری طور پر خیریت کی خبر دی۔ مصر کے سفیر نے کہا کہ موت آتی ہے تو کوئی بھی شخص ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوسکتا ہے۔ اگر موت نہ آتی ہو سب کو ہواثی جہاز کے حادثے میں بھی بچ جاتا ہے۔ مجھے جاں بحق ہونیوالا رفقا کار کا دکھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...