تحریک انصاف الزامات کی سچائی ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی : انوشہ رحمان

May 12, 2015

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جوڈیشل میں کوئی ایسا ثبوت پیش نہ کر سکی جس کے وہ الزامات لگاتی رہی۔ وہ چار ماہ تک 35 پنکچرز کا ڈھونڈرا پیٹتے رہے لیکن جوڈیشل کمشن کے سامنے اس پر بات کرنا بھی گوارا نہ کی۔ بیلٹ پیپر آرمی کی نگرانی میں الیکشن سے کچھ روز قبل متعلقہ افسران تک پہنچائے گئے ۔ لاہور سے منگوائے گئے لوگوں نے صرف بائیڈنگ کی۔ عمران سمیت پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما کوئی بھی فیصلہ پڑھے بغیر بیانات دینا شروع ہو جاتے ہیں جو عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انوشہ رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست الزامات سے شروع ہو کر الزامات پر ہی ختم ہوتی ہے۔ جوڈیشل کمشن میں آج تک تحریک انصاف کوئی ایسا ثبوت پیش نہ کر سکی جس میں یہ واضح ہو رہا ہو کہ تحریک انصاف کے الزامات صحیح ثابت ہو رہے ہیں ۔ تحریک انصاف چار ماہ تک کنٹینر پر 35پنکچرز ، جعلی بیلٹ پیپر کی چھپائی اور منظم دھاندلی کے الزامات لگاتی رہی لیکن جوڈیشل کمشن میں 35 پنکچر کے ثبوت پیش کرنا تو دور کی بات اس 35 پنکچرز پر بات کرنا تک گوارہ نہیں کی۔ وہ نجم سیٹھی پر الزام لگاتے رہے کہ وہ دھاندلی میں ملوث ہیں اور ان کی ویڈیو ہمارے پاس ہے لیکن آج تک ایسی کوئی ویڈیو عدالت میں پیش نہ کی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف یہ تمام عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لئے کر رہی ہے۔ الیکشن سے کچھ روز قبل بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی متعلقہ افسران تک پہنچائے گئے۔ این اے 122 میں نئے آنے والے فیصلے کے مطابق ایاز صادق کے ووٹ زیادہ اور عمران خان کے اور کم ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں