لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چھٹے نمبر پر آگئی۔نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ سرفہرست ،آسٹریلیادوسرے ، قومی ٹیم بنگلادیش سے سیریز جیتنے کے باوجود 3 درجے تنزلی پا کر تیسرے سے چھٹے ،نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں ،سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔