لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) 48 ویں قومی والی بال چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی۔پہلا میچ فاٹا اور اے جے کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فاٹا نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں نیوی نے پنجاب کو تین صفر سے زیر کیا۔ تیسرا میچ ائر فورس اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ائر فورس نے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کیا۔ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محموداور واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر یوسف نسیم کھوکھر نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
48ویں قومی والی بال چیمپئن شپ لاہور میں شروع
May 12, 2015