لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ تقریب میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،انچارج شعبہ امتحانات مولانا محبوب احمدچشتی،مفتی ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،سیدزین ا لعابدین شاہ،مولانا کلیم فاروقی،مفتی محمدعارف،مفتی ندیم قمر ، مولانا نذرفریدالقادری،پیرفاروق امیر،مفتی فیصل ندیم سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلباء نے شرکت کی۔ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نتائج کاا علان کرتے ہوئے بتایا کہ امسال جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات میں957طلباء نے شرکت کی۔جامعہ نعیمیہ کاسالانہ رزلٹ 85فیصد سے زائد رہا۔ انہوں نے طلباء کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ طلباء معاشرے کے چیلنجز کاسامناکرنے کے لئے خودکوتیارکریں۔