باڑ لگانے کے تنازعہ پر طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند‘ لوگوں کو شدید مشکلات

طورخم (بی بی سی ڈاٹ کام) پاک افغان سرحد پر خار دار تار لگانے کے معاملے پر تنازعہ کے بعد بدھ کے روز بھی سرحد مکمل طور پر بند رہی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طورخم سرحد پر دونوں جانب سے کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب پاکستان کی جانب سے سرحد پر خاردار تار نصب کی جا رہی تھی۔ مقامی اہلکاروں کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تعینات فورس کے اہلکاروں نے خاردار تار لگانے پر اعتراض کیا جس کے بعد تار کی تنصیب کا کام تو روک دیا گیا لیکن سرحد کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان فورسز نے کہا کہ وہ کابل میں اعلیٰ حکام کو اس بارے میں مطلع کریں گے جس کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔ طور خم کے مقام پر دونوں جانب سے روزانہ لگ بھگ پندرہ سے بیس ہزار افراد یہ سرحد عبور کرتے ہیں ان میں زیادہ تعداد افغانستان سے پاکستان کی جانب سفر کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...