آئیسکو سکینڈل کے ملزموں کیخلاف کیس آگے بڑھایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ

May 12, 2016

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئیسکو سکینڈل کے بھرتی عمل کے ملزمان کے کیس کو آگے بڑھائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیسکو میں غیر قانونی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس نورالحق این قریشی نے تفتیشی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرے جو آئیسکو کی بھرتیوں کی تفتیش کے لئے قائم کی گئی ہے۔

مزیدخبریں