فرانس میں ملازمین سے متعلق متنازعہ بل پر ملک گیر مظاہرے پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں

May 12, 2016

پیرس(آن لائن)فرانس میں حکومت کی جانب سے ملازمت سے متعلقہ اصلاحات کے متنازع بل کی منظوری کی کوششوں کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے کیے جارہے ہیں۔فرانسیسی شہر نانت میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ دارالحکومت پیرس میں پولیس نے قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں ۔اس سے قبل فرانس کی کابینہ نے پارلیمانی منظوری کے بغیر اصلاحات کے نفاذ کے لیے خصوصی اختیارات کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے پیرس میں قومی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا اور صدر اولاند کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے تاحال جاری ہیں۔سوشل میڈیا سے موصول اطلاعات کے مطابق گرونوبل اور مونٹ پیلیر میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ لیل، ٹوئرس اور مرسیلز سے بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔فرانسیسی شہر نانت میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں،فرانسیسی اخبار لی پیرسین کے مطابق تولوز میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں دو نوجوان مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں