لاہور (این این آئی) افغانستان سے بازیاب ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ملتان سے اغواء کرنے کے بعد 2 ماہ تک فیصل آباد میں رکھا گیا جس کے بعد افغانستان منتقل کیا گیا۔ افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیابی ہوئی۔ افغان فوجیوں نے مجھ سے پشتو زبان میں بات کی جو میں سمجھ نہیں سکتا تھا۔ امریکی فوجیوں کو بتایا کہ میں سابق وزیراعظم پاکستان کا بیٹا ہوں۔علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ داڑھی نہیں تراشوں گا اور 5 وقت کی نماز پڑھوں گا۔ بازیابی کے بعد اپنے پہلے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب قید میں تھا تو اپنی آزادی کی دعا مانگتا تھا۔ اللہ نے میری دعا قبول کی اور آزادی نصیب ہوئی۔
اغوا کے بعد 2 ماہ فیصل آباد میں رکھا گیا اللہ سے وعدہ کیا ہے داڑھی نہیں تراشوں گا، 5 وقت کی نماز پڑھوں گا : علی حیدر
May 12, 2016