اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کے معاملہ پر وزیراعظم ہاؤس کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر وزیراعظم ہائوس، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل نے دلائل دیتے کہا تین سال پرانا کیس تا حال نہیں نمٹایا گیا ، ڈاکٹر عافیہ کی صحت سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم امریکی صدر سے رابطہ کر کے انکی رہائی کیلئے اقدامات کریں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا دو سال سے فون کر رہے ہیں لیکن عافیہ صدیقی سے بات نہیں کرائی جا رہی۔ پہلے میری بہن کو قید کیا گیا اب ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ فاضل عدالت نے وزیراعظم ہائوس، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس نور الحق این قریشی نے وکیل کو ہدایت کی یہ حساس نوعیت کا مقدمہ ہے لہٰذا اگلے ہفتے دلائل مکمل کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...