لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دورہ انگلینڈ سے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں سے ڈراپ کیے جانے والے اوپنگ بلے باز احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو راضی کرنے کے لیے اپنی سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ہے۔ پہلے شاہد خان آفریدی کا سہارا لیتے ہوئے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوتے تھے اب یونس خان کے گن گانے شروع کر دیئے ہیں تاکہ وہ ان کی قومی ٹیم کی واپسی کے لیے سفارش کریں۔ احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام خط لکھا تھا کہ انہیں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل کر لیا جائے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں جھنڈی دکھاتے ہوئے اپنے رویہ درست کرنے اور کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی احمد شہزاد آپ کا مستقبل ختم نہیں ہوا لہذا اب اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے پلان میں احمد شہزاد شامل ہیں لگر انہوں نے اپنے رویئے اور کارکردگی میں بہتری لائی تو ان کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد پر واضح کیا ہے کہ اگر ڈسپلن پر سمجھوتا کرنے کی کوئی مثال قائم نہیں کرنا چاہتا۔