سابق کمنٹیٹر‘رائٹر‘صحافی ٹونی کوزیئر انتقال کر گئے

May 12, 2016

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین کرکٹ رائٹر‘کمنٹیٹر اور صحافی ٹونی کوزیئر 75سال کی عمر میں چل بسے۔وہ 1940میں پیدا ہوئے تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ روز چل بسے۔انہوں نے 1958ء میں کرکٹ کے حوالے لکھنا شروع کیاتھا۔ان کا آخری کالم یکم مئی کو شائع ہوا تھا۔ان کو تین مئی کو ہسپتال داخل کیا گیاتھا ‘ان کی گردن اور پائوں میں انفیکشن ہوگئی تھی۔انہوں نے اپنا کمنٹری کیریئر 1965ء میں آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز سے کیا تھا۔انہوں نے کرکٹ پر کئی کتابیں بھی لکھیں ۔

مزیدخبریں