لندن(سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر یونائٹیڈ فٹ بال کلب کی بس پر ویسٹ ہام شائقین کا حملہ ‘ویسٹ ہام کلب نے ذمہ دار شائقین پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔انگلش پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کے بعد جس میں ویسٹ ہام نے مانچسٹر کلب کے خلاف کامیابی حاصل کی ‘میچ کے فوری بعد فاتح ٹیم کے شائقین نے رنر اپ ٹیم کی بس پر سٹیڈیم کے باہر حملہ کردیا ۔ حملہ میں بوتلوں ‘کینز کا استعمال کیا گیا ۔اس دوران مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کے کھلاڑی بس کے فرش پر لیٹ گئے اور جان بچائی ۔بس کو شدیدنقصان پہنچا‘شیشے ٹو ٹ گئے ۔لندن پولیس کے مطابق چار افسر زخمی ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی ہے۔ویسٹ ہام کلب کے وائس چیئرمین کیرن بریڈی نے مانچسٹر کلب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف ضرور کاروائی ہونی چاہئے۔مانچسٹر کلب کے کپتان ویان رونی نے کہا کہ بس بہت اچھی تھی مگر واقعہ اچھا نہیں تھا۔تصاویر دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے ‘مگر اس سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔کھلاڑیوں پر اس کا برا اثر پڑے گا۔