پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریز سری لنکا میں منعقد کرانے پر غور

لاہور( نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ہوم سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔اس کا سبب متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر اخراجات بتائے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت زیادہ اخراجات کا سامنا رہتا ہے۔ اگر اسے اپنی ہوم سیریز میں بھی کچھ آمدنی نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ کسی دوسرے ملک کی ہوم سیریز کھیلنے سے اسے کوئی آمدنی نہیں ہوتی لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے بارے میں ہوم ورک کررہا ہے کہ اسے وہاںسٹیڈیمز دستیاب ہونگے یا نہیں؟۔

ای پیپر دی نیشن