اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے دس ماہ کے دوران بینکوں سے حاصل کئے گئے حکومتی قرضوں کی شرح میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل 2015-16ء کے دوران حکومت نے مختلف بینکوں سے 748.61 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران حکومت نے بینکوں کو فروخت کی جانے والی سیکورٹیز سے حکومت نے 1141.89 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران بینکوں سے حاصل کئے گئے حکومتی قرضہ کی شرح میں 34 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
10 ماہ کے دوران بنکوں سے لئے گئے حکومتی قرضوں کی شرح میں 34 فیصد کمی
May 12, 2016