کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں6.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16میں جولائی تا مارچ کے نو ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 6.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15کے پہلے نو ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 539.581 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 573.284 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔اس طرح مالی سال 2014-15کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں6.25فیصد اضافہ ریکارڈ
May 12, 2016