قواعد میں ردوبدل‘ نان ریزیڈینٹ کمپنیوں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ریزیڈینٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کے قواعد میں ردوبدل کیا ہے۔ایسی نان ریزیڈینٹ کمپنیاں جن کے پاکستان کے اندر مستقل دفاتر ہیں انہیں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔جس میں کمپنی کا نام‘ کاروباری ایڈریس‘ فون کمپنی‘ کاروبار کی تفصیل‘ کاروبار کے مرکزی دفتر کا پتہ‘ ایس ای سی پی کے پاس رجسٹریشن کا ثبوت‘ ملک کے اندر پرنسپل آفیسر کا نام‘ کمپنی کی طرف سے پرنسپل آفیسر کی تعیناتی کا ثبوت‘ سیل نمبر‘ ای میل ایڈریس فراہم کرنا ہوگا۔ایسی نان ریزیڈینٹ کمپنیاں جن کے ملک کے اندر مستقل دفاتر نہیں ہیں۔ انہیں بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ جس میں مذکورہ بالا معلومات کے علاوہ متعلقہ ملک کی ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس رجسٹریشن کا ثبوت دینا ہوگا۔ترامیم کا مقصد غیر ملکی کمپنیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا اور انہیں نظام کے تحت لانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...