اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کیس سمیت پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے پانچ کیسوں میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔