بینظیر بھٹو قتل کیس: ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کا بیان قلمبند، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شواہد جمع کرا دیئے

May 12, 2016

راولپنڈی (این این آئی) بینظیر بھٹو قتل کیس میں مقدمے کے آخری گواہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے بیان قلمبند کر ادیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں 68 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔ ملزمان کے بیانات کے بعد حتمی بحث ہوگی۔ بینظیر بھٹو قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی کے بیان کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار پانچ ملزمان نے واردات کو حتمی شکل دی۔ سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کیخلاف بھی ٹھوس شواہد ملے۔ پرویز مشرف کیخلاف بھی بینظیر بھٹو قتل کے اہم ثبوت موجود ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے تمام شواہد عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

مزیدخبریں