کراچی: پیٹ میں تولیہ بھولنے والے ڈاکٹروں کا دوبارہ آپریشن سے انکار‘ خاتون عدالت پہنچ گئی

May 12, 2016

کراچی( آن لائن ) سول ہسپتال کے ڈاکٹر دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے، سول ہسپتال کی انتظامیہ نے دوبارہ علاج کرنے سے انکار کردیا اور الٹا خاتون کو ہی دھمکی دیدی، نجی ہسپتال سے آپریشن کراکر تولیہ نکالا گیا، ایس ایچ او تھانہ رسالہ کو کارروائی کیلئے درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا، متاثرہ خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مزیدخبریں