لاہورہائی کورٹ کےجسٹس شاہد وحید نےکیس کی سماعت کی .درخواست گزار لائرز فاؤنڈیشن کےوکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گورنر ہاؤس کاکام انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہےجب کہ ایکڑوں پرپھیلا گورنر ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا اکھاڑا بن چکا ہے .درخواست گزار کےوکیل کاکہناتھا کہ عدالت عالیہ لاہور کی صدر نشست پر مقدمات کادباؤ ہے جب کہ سائلین اور وکلا کے لیے جگہ بھی کم پڑ گئی ہے جس سے ججز اور ماتحت عدالتی عملے کوبھی مشکلات کاسامنا ہے. انہوں نے عدالت سےدرخواست کی کہ گورنر ہاوس کی اڑسٹھ ایکٹرخالی اراضی کو عدالت عالیہ کےدوسرے کیمپس کے لیے مخصوص کیا جائےجس پر عدالت نےاٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا.