لاہورہائی کورٹ:گورنرہاؤس میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور تعلیمی اور عدالتی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کی درخواست پر فریقین کونوٹس جاری

May 12, 2016 | 12:51

ویب ڈیسک

لاہورہائی کورٹ کےجسٹس شاہد وحید نےکیس کی سماعت کی .درخواست گزار لائرز فاؤنڈیشن کےوکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گورنر ہاؤس کاکام انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہےجب کہ ایکڑوں پرپھیلا گورنر ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا اکھاڑا بن چکا ہے .درخواست گزار کےوکیل کاکہناتھا کہ عدالت عالیہ لاہور کی صدر نشست پر مقدمات کادباؤ ہے جب کہ سائلین اور وکلا کے لیے جگہ بھی کم پڑ گئی ہے جس سے ججز اور ماتحت عدالتی عملے کوبھی مشکلات کاسامنا ہے.  انہوں نے عدالت سےدرخواست کی کہ گورنر ہاوس کی اڑسٹھ ایکٹرخالی اراضی کو عدالت عالیہ کےدوسرے کیمپس کے لیے مخصوص کیا جائےجس پر عدالت نےاٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا.

مزیدخبریں