کاسا تھاؤزنڈ منصوبہ خطے کیلئے انتہائی مفید ہے، منصوبے سے علاقائی رابطے مزید مربوط ہوں گے: وزیراعظم نواز شریف

دوشنبے میں کاسا تھاؤزنڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاسا تھاؤزنڈ منصوبہ خطے کیلئے اہم منصوبہ ہے. یہ منصوبہ پاکستان تاجکستان، افغانستان اور کرغزستان کیلئے انتہائی مفید ہو گا. منصوبے پر عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں. منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پاکستان کوایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی . تاجکستان سےٹرانسمیشن لائن افغانستان کےراستے پاکستان لائی جائیگی. علاقائی رابطے مزید مربوط ہوں گے، منصوبےسے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے. دوشنبےسےلاہور براہ راست پروازوں کاخیرمقدم کرتے ہیں، پروازوں سےدونوں ملکوں کےدرمیان عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن