”سولر“ بیماری کی تشخیص اور علاج کےلئے جامع تحقیق کی جائے: صدر ممنون

May 12, 2016 | 21:12

ویب ڈیسک

صدرمملکت ممنون حسین نے 2 ”سولر بچوں“ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اس بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج تجویزکرنے کےلئے جامع تحقیق کی جائے ۔ انہوں نے یہ باتبلوچستان سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں(سولربچوں) شعیب احمد اور عبدالرشید سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدرمیں اپنے والد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سیکرٹری کیڈ حسن اقبال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدرمملکت نے خصوصی جذبے کے تحت دونوں بچوں کا ایوان صدرمیں خیرمقدم کیا اور نہایت شفقت کے ساتھ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدر نے دونوں بچوں کو تحائف دیئے۔ صدر نے امید ظاہرکی کہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور معمول کی زندگی گزاریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ نے صدرمملکت کو دونوں بچوں کی حالت اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں ان کے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے ہدایت کی کہ بچوں کا بھرپور خیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں