اسلام آباد (پ ر) زونگ نے حال ہی میں ایم سی بی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دسخط کئے ہیں جس کے تحت ملک بھر کے ایم سی بی بینک ملازمین زونگ کی تیز ترین 4G سروسز سے ارزاں نرخوں پر استفادہ کر سکیں گے گزشتہ روز بینک کے صدر دفتر میں منعقدہ پروقار تقریب میں زونگ کے کنٹری ڈائریکٹر ای ایس ایس مسٹر لی چن اور ایم سی بی بینک کے ڈویژنل ہیڈ انٹر پرائز انفراسٹرکچر صباح الدین احمد نے دیگر اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں معاہدہ کی دستاویزات پر دستخط کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر لی چن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ملک بھر میں ہماری بہترین کوریج اور 4G سرواز کو دیکھتے ہوئے ایم سی بینک نے ہماری سروسز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہماری بہترین سروسز نے ہمیں پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی بنا دیا ہے۔
زونگ کا ایم سی بی بنک کے ساتھ 4G سروسز کی فراہمی کا معاہدہ
May 12, 2016