لا ہور (اپنے نامہ نگار سے )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن ڈسکہ کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ڈسکہ بار کے صدر طاہر رو ف،جنرل سیکرٹری اسد اسحاق سندھو اور دیگر ممبران شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،،فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاءکے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے، ADR سنٹرز اور انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم صوبائی عدلیہ میں گیم چینجر ثابت ہونگے۔ وکلاءرہنماو ں نے سائلین اور وکلا ءکی آسانی کےلئے اٹھائے جانےوالے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔