ملتان (لیڈی رپورٹر) رسول پاک نے فرمایا کہ لوگوں کی زندگیاں ایک شعبان سے دوسرے شعبان میں منقطع ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ”نوائے وقت فورم“ میں کیا۔ بیگم فرحت گلزار نے کہا نبی رﺅف و رحیم نے شب برا¿ت میں جبرائیلؑ کے بتائے ہوئے کلمات حضرت عائشہؓ کو سیکھنے کی نصیحت فرمائی۔ سماجی رہنما انعم صدیق نے کہا یہ برکتوں کی رات ہے ہر مسلمان کو اپنی مرادیں اس رات حاصل کرنی چاہئے۔ کہکشاں گلزار اور ڈاکٹر نادیہ نے کہا اس برکتوں والی رات میں دلوں کی کدورتیں صاف کرنے باہم اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہئے۔ رخسانہ انورنے کہا کہ شب برا¿ت انسانیت کی معراج کی رات ہے۔ سماجی رہنما اور مسلم لیگ ن کی سرگرم کارکن زرقا نے کہا شب برا¿ت مرادوں کی رات ہے۔
سروے
شب برات پر ہر مسلمان اپنی دلی مرادیں سمیٹ لے: خواتین
May 12, 2017