ملتان(لیڈی رپورٹر) شعبان معظم اپنے دامن میں بے پناہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹے امت مسلمہ کے لئے خالق کائنات کے انعام کی شکل میں نازل ہوتا ہے اس مبارک مہینہ کا افضل ترین دن شعبان المعظم کی پندرہویں شب اس دن اہل اسلام خصوصی عبادات کے ساتھ دعوتوں خصوصی پکوان اورمہمان نوازی میں پہل کرتے دکھائی دئیے اس دن ختم قرآن اور غرباءمیں خیرات اور دستر خوان کی خصوصی محافل کااہتمام کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر محمدی دستر خوان بھی بچھائے گئے ہیں شہر بھر کے حلوائیوں نے حلوہ پوری کا اہتمام کیا علاوہ ازیں خانقاہوں درگاہوں پر خصوصی حاضری اور نذرو نیاز کا اہتمام کیا گیا اس مقدس دن مساجد اور شہر بھر میں چراغاں کے دلفریب مناظر نظر آئے اور مساجد میں خصوصی دعائیں اور مٹھائی تقسیم کی گئیں۔
شب برات