ملتان(سپیشل رپورٹر) جمہوریت کے چار سال مکمل ہونے کی خوشی میں میئر آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں میئر ملتان چوہدری نوید ارائیں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی ملک انور علی شیخ ندیم اکبر یوتھ چیئرمین ملک رضوان علی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پرمیئر ملتان چوہدری نوید ارائیں اور سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو داغدار کرنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے ہیں نقاب ہو اتر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی آج منہ چھپاتی پھر رہی ہے سیلاب کے دنوں میں متاثرہ لوگوں کے نام پر پیسہ اکٹھا کرکے الیکشن پر لگانے والوںکو اب کہیں جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چار سالہ دور حکومت میں سی پیک توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر میگا پراجیکٹس منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے انشاءاللہ 2018 ءبجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمہ کا سال ہو گا اور موجودہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔
نوید الحق آرائیں
جمہوریت کو داغدار کرنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے: نویدالحق ارائیں
May 12, 2017