قومی اسمبلی سیشن 15 مئی سے شروع یکم جون کو صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا: ایاز صادق

اسلام آباد(آئی این پی)صدارتی خطاب کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو ہو گا ‘ صدر مملکت کے خطاب سے پانچواں پارلیمان سال شروع ہو جائے گا ۔ اس امر کی تصدیق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انتخابی اصلاحات اور فاٹا اصلاحات کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس 15 مئی کو ہو گا۔ اجلاس پانچ روز جاری رہ سکتا ہے۔ اس میں 26 مئی تک توسیع بھی ہو سکتی ہے کیونکہ 26 مئی کو وفاقی بجٹ 2017-18ءپیش کیاجائے گا۔ سپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کی تکمیل کیلئے چار ورکنگ ڈے درکار ہیں۔ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 17.16 دن جاری رہے گا۔ سپیکر کے مطابق یکم جون کو صدارتی خطاب کے لئے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن ایک دن کیلئے ملتوی کیا جائے گا۔

سپیکر

ای پیپر دی نیشن