12 مئی سیاہ ترین دن، پاکستان میں جمہوریت کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا: اسفند یار

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ12مئی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شہید کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں جمہوریت کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا، قاتلوں کا ساتھ دینے والے عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے، عوام کی نعشیں گرانے والے چہرے بے نقاب ہو چکے تھے، بد قسمتی سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، معصوم انسانی جانوں کے ذریعے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف وطن دشمنوں کا سیاست سے تعلق نہیں ہے۔ سانحہ 12مئی کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور مستحکم ملک و جمہوری استحکام کیلئے کبھی کسی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا۔
اسفند یار ولی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...