اسلام آباد (فواد یوسفزئی، دی نیشن رپورٹ) حکومت اور آئی پی پیز نے ادائیگیوں، واجب الادا رقم اور ٹیکس کے حوالے سے ایشوز حل کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وفاقی حکومت آئی پی پیز کو مستقبل میں رقم کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی ہے اور واجب الادا رقم کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آئی پی پیز کے نمائندوں اور وزارت پانی و بجلی، سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے درمیان اجلاس سے نمائندے شامل ہونگے جو ریگولر اور ایمرجنسی کی صورت میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آئی پی پیز نے توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ہے حکومت بھی آئی پی پیز کے مسائل حل کرنے کے لئے بہتر حل تلاش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاملات درست سمت کی طرف جا رہے ہیں۔ یاد رہے آئی پی پیز نے 245 ارب واجب الادا رقم کی وصولی کے لئے حکومت کو حکومتی ضمانتوں کا حق استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی اور اس سلسلے میں حتمی نوٹس دیا تھا۔
رضامند
ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لئے حکومتی، آئی پیز نمائندے رضامند
May 12, 2017