عظمیٰ کو بھارت جانے سے روکا، ملاقات کرائی جائے ، طاہر کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

May 12, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) بھارتی شہری عظمٰی سے ملاقات اور ملک چھوڑنے سے روکنے کےلیے لڑکی کے شوہر طاہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لےا ہے۔ درخواست میں موقف اختےار کےا گیا ہے کہ اس نے عظمی سے اس کی رضامندی سے شادی کی ہے اور کوئی زور زبردستی نہےں کےا گےا ہے۔ بیوی سے آزاد ماحول میں ملاقات کرائی جائے تو غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔ فریقین میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، بھارتی ہائی کمشن اور ڈاکٹر عظمیٰ کو شامل کیا گیا۔ دوسری جانب بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے بھارتی شہری عظمیٰ کو قانون اور طریقہ کار کے مطابق پاکستان کا ویزا جاری کیا گیا، ڈاکٹر عظمی کو بھارت واپسی کا ویزا بھی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جاری ہو گا۔ قانون کے مطابق کسی بھی بھارتی شہری کو پاکستان کے 5 شہروں کے لیے ویزا دیا جا سکتا ہے، ویزے کے لئے سپانسر کا خونی رشتہ ہوتا ضروری نہیں ہے۔ عظمی نے ویزا درخواست میں شادی کرنے کا ذکر نہیں کیا۔

طاہر درخواست

مزیدخبریں