نارنگ منڈی (نامہ نگار) فیس بک پر دوستی، نارنگ منڈی کے محلہ تھانہ آبادی کی شادی شدہ خاتون (ع) اپنے چھ ماہ کے بچے یوسف سمیت آشنا کے ساتھ فرار ہوئی، چار ماہ بعد ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او عبدالطیف گجر نے کراچی سے بازیاب کرلیا۔ مغویہ نے روتے نارنگ منڈی پولیس کو دفعہ 61 کا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ کوٹ ادو اور خانیوال کے بابر وغیرہ تین ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نارنگ منڈی تھانہ آبادی سے اغوا کیا مختلف مقامات پر حبس بیجا میں رکھا جہاں مجھے زبردستی زیادتی کرتے رہے زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاںدیتے رہے۔ مغویہ کی خواہش پر پولیس نے اسے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق مغویہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا اس کے بعد صورتحال واضح ہوگی اور بعدازاں ملزمان کیخلاف ایف آئی آردرج کی جائے گی۔