اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ کے ضلع کشمور کے علاقہ کندھ کوٹ کی رہائشی 12سالہ ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق میڈیا میں یہ خبریں شائع ونشر ہوئیں کہ کراچی میں ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی کشمور کے علاقے کندھ کوٹ کی 12سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ دیا گیا اور اسے گھر میں رہنے والے افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
نوٹس