کراچی (آئی این پی )کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر غصے میں بے قابو ہوگئیں جنہوں نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے دوسرے اہل کاروں پر بھی مکے چلائے، انہوں نے اہل کار پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔اے ایس ایف کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ منیجر کا کارڈ زائد المیعاد تھا، اس لیے انہیں اندر جانے سے روکا گیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئیں۔اے ایس ایف کے مطابق خاتون اسسٹنٹ منیجر لاونج میں جانے کا اختیار نہ ہونے کے باوجود جانے پر بضد تھیں۔پی آئی اے حکام نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منگوا کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر خاتون اسسٹنٹ منیجر نے ہراساں کرنے کے اپنے الزام پر کہیں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔
خاتون افسر