لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ پر شریف برادران، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں بائیس جون تک جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے پیر شمروز رضوان کی ترمیمی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، چودھری نثار اور اسحاق ڈار منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔