صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو ہوگا‘ ایاز صادق

May 12, 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بتاےا ہے کہ صدارتی خطاب کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں اےوانوں کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو ہو گا ےہ صدر مملکتکا موجودہ پارلیمان سے پانچواں خطاب ہو گا ۔ جمعرات کو صحافےوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اور فاٹا اصلاحات کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس 15 مئی کو ہو گا۔ اجلاس پانچ روز جاری رہ سکتا ہے۔ اس میں 26 مئی تک توسیع بھی ہو سکتی ہے کیونکہ 26 مئی کو وفاقی بجٹ 2017-18ءپیش کیاجائے گا۔ سپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کی تکمیل کیلئے چار ورکنگ ڈے درکار ہیں۔ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن16،17 دن جاری رہے گا۔ یکم جون کو صدارتی خطاب کے لئے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن ایک دن کیلئے ملتوی کیا جائے گا۔ یکم جون کو صدر پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور نئے پارلیمانی سال کے سلسلے میں آئینی تقاضا پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں