سی پیک نے غیر معمولی ترقی کا ہدف حاصل کر لیا: رپورٹ

May 12, 2017

بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) نے غیر معمولی ترقی کا ہدف حاصل کرلیا، سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، چینی شون ینگ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میںسی پیک کی تعمیر اور مسائل پر اپنی تحقیقی رپورٹ جاری کردی۔ تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک پاکستان میں بہت تیزی سے اپنے تعمیری مراحل طے کر رہا ہے۔ خاص طور پر 4شعبہ جات میں تعاون کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔ ان شعبہ جات میں توانائی، ذرائع آمد ورفت، بنیادی ڈھانچہ، صنعتی تعاون اور گوادر پورٹ جیسے ذیلی منصوبہ جات شامل ہیں۔ ڈائریکٹر سی پیک کے مطابق ہم 2018 میں 10ہزار میگاواٹ (10ملین کلوواٹ) بجلی قومی گرڈ میں شامل کر لیں گے جس سے پاکستان میں طلب ورسد کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں