واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+بی بی سی) وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوتے وقت ہی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔ ساراہکابی سینڈرز نے بتایا کہ گزشتہ برس کئی غلط اقدامات کے بعد کومی پر اعتماد متزلزل ہو گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کومی کو اس لئے برطرف کیا گیا کہ انہوں نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے معاملے کو ٹھیک طرح سے نہیں نبھایا تھا۔ تاہم حزب اختلاف کے مطابق اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ کومی روس اور ٹرمپ کے تعلق کے بارے میں تفتیش کر رہے تھے۔