دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے کولکتہ ہائی کورٹ کے جج سی ایس کرنن کے بیانات کی رپورٹنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ بھارتی سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق جج کرنن کے دیگر سینئر ججوں پر کرپشن کے الزامات کی رپورٹنگ نہیں کی جا سکے گی۔ سی پی جے کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا یہ فیصلہ آزادی صحافت پر ایک پریشان کن ضرب ہے۔
سینئر ججوں پرکرپشن کے الزامات کولکتہ ہائی کورٹ کے جج سی ایس کرنن کے بیانات شائع کرنے پر پابندی
May 12, 2017