اسلام آباد فائرنگ کیس ملزم سکندر کو 16 سال 3 ماہ قید کی سزا

اسلام آباد ( نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کے جج سید کوثر عباس زیدی نے اسلام آباد کے علاقہ بلیو ایریا میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک سکندر کو سولہ سال تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملک سکندر کو واقعہ کا مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔ اگر ملزم جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہا تو اسے مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ عدالت نے ملزم کی اہلیہ کنول کو باعزت بری کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو انسداد دہشت گردی، فائرنگ کرنے اور اداروں پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت سزا سنائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...